اشاعتیں

جنت میں موجودہ انسان نہیں،دوسری مخلوق ہوگی؟جنت میں موجودہ انسان نہیں،دوسری مخلوق ہوگی؟

تصویر
  مفتی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ امید کہآ پ بخیر ہونگے! حضرت!رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔اس ماہ مقدس میں نماز،روزے، صدقات و تلاوت سے ہر ایک مومن جنت کا مشتاق و آرزو مند اور جہنم سے خلاصی کا طلب گار ہوتا ہے۔ اب ان عبادات اور جنت کے پیش نظر ایک سوال ہے۔دراصل ہمارے فرینڈ سرکل میں ایک شخص ملحد ہے۔اس کا ماننا ہے کہ قرآن نے جنت اور جنتی آدمی کا جو بیانیہ اور حلیہ پیش کیا ہے،وہ اس دنیا سے بالکل الگ ہے۔اسے تم لوگ بھی تسلیم کرتے ہو۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ تمہاری جنت میں جو ہوگا،وہ یہاں کا انسان یعنی ہم اور تم نہیں ہونگے،بلکہ وہ اپنے وجود Entity کے اعتبار سے دوسری مخلوق Creation ہوگی۔یہاں کا انسان یعنی ہم اور تم جنت جہنم اور اس کے پانے اور اس  بچنے کی کوششوں کی جھنجھٹ سے مکمل آزاد ہیں۔ لہذا یا تو یہاں کے انسان کو ماہ مقدس اور عبادات پھر جنت کی ترغیب دیکر لالچی مت بناؤ اور جہنم کی ترہیب سے اسے ڈرپوک بننے پر آمادہ نہ کرو!یا پھر آپ قرآن میں کہیں اشارے کنائے سے بھی "یہی انسان ہوگا" ثابت کرسکتے ہو،تو فقط قرآن سے ہی اسے ثابت کرو!اور اسی دنیاوی انسان کی زبانی ثابت کرو! اسے اپنے طور سے قائل ک...

نن مسلم تہوار اور اس میں شر کت و مبارکبادی!چند اصولی مباحث!

تصویر
 *چھٹھ اور دیوالی کے موقع سے ایک اہم تحریر* *غیروں کے تہوار کی بابت:مطالعہ_مشورہ* السلام علیکم ورحمۃاللہ!  مفتی صاحب ہولی،دیوالی ،چھٹھ یا کرسمس جیسے تہوار میں ایک مسلمان کا شریک ہونا،وہاں ہونے والے فنکشن میں جان بوجھ کر شریک ہونا،پورے جوش و خروش کے ساتھ انہیں مبارکبادی دینا یہ سب ایک مسلمان کے لیے کیسا ہے؟ ٹی وی پروگرام پر آنے والے ایک اسکالر غامدی صاحب ہیں،وہ تو اسے درست کہتے ہیں!کیا یہ تالیف قلبی کے طور پر گوارا ہوسکتا ہے؟ واضح رہے کہ طاب یہ سارے خرافات تہوار و جشن کے نام پر مسلم ممالک میں بھی ہونے لگے ہیں! جہاں ناچ گانا ، مرد وزن کا اختلاط اور بسا اوقات شراب بھی چھلکایے جاتے ہیں۔  اس سلسلے میں تفصیل کے ساتھ دیگر مسالک کی روشنی میں آپ ہماری راہنمای فرمائیں! جزاکم اللّہ خیرا و بارک اللہ فیک!  اشرف گیا بہار/راحیل فاروق ممبئی/دل شیر دہلی  ____ وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ!  جو صورت حال آپ نے لکھی ہے اور ہولی ،دیوالی چھٹھ،یا کرسمس منانے والے کے ساتھ ایک صاحب ایمان کا بھی یہ سب مل کر منانا اور جوش و خروش کے ساتھ مبارک باد پیش کرنے کا شرعی حکم جو آپ نے دریاف...

اسلام میں عورت کا اصل مقام ایک غلط فہمی کا ازالہ

تصویر
  کیا_حدیث_کے_مطابق_اسلام_میں_عورت_ذات_منحوس_ہے السلام علیکم ورحمت اللہ!  مولانا صاحب میں ایک کمپنی میں جاب کرتی ہوں اور سائڈ سے ٹیچر بھی ہوں.بچیوں کے اندر تعلیم کو لیکر میں کافی ایکٹو رہتی ہوں.ایک دن اسی کام کے پیش نظر میں سفر پر تھی.چند تحریروں کو موبائل پر دیکھ رہی تھی.جبھی میری ایک دوست کا یہ اعتراض سامنے آیا کہ "تمہارے اسلام میں تو عورت اور لڑکی کو منحوس سمجھا جاتا ہے". ہم نے اس سے انکار کیا تو اس نے چند احادیث بھیج دی.وہ سب میں آپ کو بھیج رہی ہوں. اب سوال یہ ہے کہ اگر ان سبھی حدیثوں کو درست نہ جانوں تو مشکل،کیونکہ بچپن سے یہ سنتی آرہی ہوں کہ یہ ہمارے ایمان کا بنیادی سورس ہے اور اگر مانتی ہوں تو مسئلہ یہ ہے کہ پھر ایسی باتوں کو رہتے،دین اسلام کی خوبی اور "انسانیت کے لیے بہتر دین" کہکر اسکی تبلیغ یا آرگیو کسی سہیلی کے سامنے کس طرح کرپاوں گی؟ پلیز آپ اس سلسلے میں میری راہنمائی کریں!کیا یہ ساری حدیثیں واقعی درست ہیں؟انکی اصل حقیقت کیا ہیں؟پرائمری رسورس یعنی قرآن مقدس اس سلسلے میں کیا کہتا ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ آخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پریکٹیکل لائف کی...

موت کے وقت و بعد موت اسلام کا تحفہ!

تصویر
 اسلام اپنے ماننے والوں کو مرتے وقت یا بعد مرگ کیا دیتا ہے کوئی دکھا سکتا ہے؟ ایک غیر_مسلم بھائی کی طرف سے سوال!  السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  مفتی صاحب ہمارے ابو ڈاکٹر ہیں.ہمارے بیٹھک میں سبھی کے قسم لوگ آتے رہتے ہیں.دین دنیا کی باتیں ہوتی ہیں. ایک دن ایک غیر مسلم بزرگ جو آتے رہتے ہیں،وہ بولے میاں یہ بتاؤ کہ اسلام اپنانے کے بعد اسلام کی بدولت مرتے وقت یا موت کے بعد ایسی کون سی خوبی و اچھائی ایمان پر مرنے والے کو نصیب ہوتی ہے،جسے عام لوگ اور دنیا دیکھ سکے!اور وہ خوبی کسی اور کے پاس نہ ہو!  ان کا کہنا تھا کہ موت کے بعد تو کسی بھی مذہب والے مردہ کے ساتھ کیا ہوتا ہے،یہ تو کوئی مردہ آکر کسی سے بتا نہیں سکتا!تم اسلام میں کچھ خوبی آنکھوں دیکھا بتاسکتے ہو تو بتاؤ!  براہ کرم آپ اس حوالے سے ہمارے راہنمائی فرمائیں! معذرت کے ساتھ درخواست یہ ہے کہ ہمارا نام پوشیدہ رکھیں!بس آپ کا ایک دینی بھائی! --------------- وعلیکم السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! آپ ان سے اسلام کی بدولت اسلام پر مرنے والے کی مرتے وقت خوبی و اچھائی کے حوالے سے کھل کر حکیمانہ اسلوب میں یہ گفتگو کرسک...

آج کے موجودہ مذاہب اور عقیدہ توحید

تصویر
موجودہ_مذاہب_اور_تصورِ_خدا معقول و نامعقول کی ایک منطقی بحث السلام علیکم ورحمت اللہ سر! فرض کیجیے ایک اسکول ٹیچر ہے.اسے بسا اوقات الگ الگ مذاہب کے بچوں کے درمیان انکے خدا کو بتانا اور سمجھانا ہوتا ہے. مثلا وہ بتاتا ہے کہ جو ملحد اور ناستک ہوتے ہیں، وہ مانتے ہیں کہ خدا ہی نہیں ہے.اور جو بدھسٹ ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ خدا ہے یا نہیں؟تلاش جاری رکھو! جبکہ جو ہندو ہیں وہ مانتے ہیں کہ خدا انسانی شکل میں فلاں فلاں دیوی دیوتا ہیں اسی طرح جانور کے روپ میں گائے ہے.ان کے برعکس عیسائی یہ مانتے ہیں کہ خدا تین فرد و ذات کے مجموعے کو کہتے ہیں وہ انکو بھی خدا مانتے ہیں؛جن کے بارے میں ان کا عقیدہ ہے کہ وہ مرگیا اور سولی چڑھ گیا. ہاں البتہ اسلام کے ماننے والوں کا عقیدہ ان سب سے الگ ہے.انکے نزدیک خدا ہے؛البتہ العیاذ باللہ نہ وہ انسان کی شکل میں ہے نہ جا نور کے روپ میں،بلکہ یہ سب انکی مخلوق ہیں. اب سوال یہ ہے کہ اگر وہ اسکول ٹیچر گھر پر اپنے بچوں کو اسلامی عقیدے کی معقولیت Fairness اور دیگر مذاہب کی نامعقولیت Unfairness کو بتایے تو کیونکر اور کیسے؟ براہ کرم اس سلسلے میں آپ ہماری را...

اسلام اور میاں بیوی کے درمیان عدم مساوات؟

تصویر
 اسلام اور میاں بیوی کے درمیان عدم مساوات؟ مفتی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ! میرے علم کے مطابق اسلام وقرآن میں شوهر كا بيوي كو اس کی غلطی پر مارنا درست ہے،لیكن بيوي اپنے شوہر کو اسکی غلطی پر نہیں مار سكتى۔ٹھیک ہے ناں؟  اب میرا سوال یہ ہے کہ آخر ایسی تفریق کيوں؟کیونکہ اسلام تو مردو عورت میں مساوات کا قائل ہے۔اب اگر کسی نن مسلم کے ساتھ ہماری بحیثیت مسلمان ڈیبٹ ہو تو اسے کیسے جسٹیفائی کر سکتے ہیں؟بطور خاص اس وقت جب وہ یہ کہے کہ کیا اسلام میں یہ معاشرتی عدم توازن نہیں ہے؟ براہ کرم آپ اس پر وقت نکال کر لکھنے کی زحمت کریں! دوبارہ یاد دہانی کرا رہی ہوں! امید کہ توجہ دیں گے۔  آپ کی ایک مسلم بہن......علی گڑھ یوپی انڈیا ------------ و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!  میری بہن آپ کا یہ سوال در اصل اس مغربی فکری بنیاد پر قائم ہے،جس کے مطابق مغربی آزاد معاشرے میں عورت و مرد یا میاں بیوی دونوں ہر امور میں یکساں و آزاد ہوتے ہیں۔ کسی کے تئیں کسی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی! لہذا برابری والے فارمولے کے مطابق ایسے آزاد معاشرے میں شوہر بیوی کو اور بیوی شوہر کو انکی غلطیوں پر یا تو م...

اہل کتاب سے شادی تو عید پر مبارکبادی کیوں نہیں؟:مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
 عیسائی خاتون سے شادی درست اور انکا ذبیحہ حلال،تو پھر کرسمس کے موقع سے انہیں مبارکبادی دینے سے پرہیز کیوں؟ 👇 ====== السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  مولانا صاحب آپ کیسے ہیں؟ آپ کا پاؤں فریکچر ہوگیا. یہی سن کر بڑا افسوس ہوا. ہم سب آپ کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں!  حضرت! ہم دوستوں کا اپنا ایک گروپ ہے، اس پر آپ کی تحریر بھی ہم دوست لوگ شئیر کرتے رہتے ہیں. اسی گروپ پر کل کرسمس کے موقع سے مبارک بادی کے حوالے سے ڈسکس ہورہا تھا.ایک گروپ کا ماننا تھا کہ بھلے عیسائی شرکیہ عقائد رکھتے ہیں،اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ان کا کھانا پاکیزہ ہے اور اہل ایمان کیلئے حلال ہے.عیسائی شرکیہ عقائد رکھتے ہیں اس کے باوجود اللہ نے فرمایا ہے کہ اہل ایمان کا ان کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے. (سورۃ المائدة - آیت 5) اسی طرح وہ کہتے رہے عیسائی شرکیہ عقائد رکھتے ہیں اس کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ مسجد نبوی میں اپنی عبادت کریں اور عیسائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مسجد نبوی میں کھڑے ہو کر مشرق کی جانب چہرہ کر کے اپنی عبادت کرتے ہیں۔ ...

کعبہ کو سجدہ اور بت پرستی کی حقیقت:توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
کعبہ کو سجدہ اور بت پرستی   السلام علیکم! ایک سوال پر رہنمائی درکار ہے!  سبھی محققین کہتے ہیں کہ اسلام میں سند {chain} کی کافی اہمیت ہے۔ مثلاً ہم کعبہ کو سجدہ کرتے ہیں اس لیے کہ سنداً معلوم ہوا کہ سیدنا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا،چاہے یہ عقلاً کیسا بھی لگے۔  لیکن اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ بت کی پرستش بھی سند ہی کی بنیاد پر کرتا ہے،تو اس کی کیا تردیدی دلیل ہوگی؟(کیا جواب ہوگا)  کیونکہ دونوں کے یہاں معاملہ تواتر سے چلا آرہا ہے۔ جس طرح مجھے براہِ راست کسی نبی نے کعبہ کو سجدہ کرنے کی اجازت نہیں دی، بلکہ امت میں رائج طریقے سے معلوم ہوا۔ ویسے اگر کوئی غیرمسلم یہ دعویٰ کرے کہ کسی خدا کے اوتار ہی نے ان کے آباء و اجداد میں بت پرستی رائج کی تو اس کا کیا جواب ہوگا؟ کیونکہ یہاں ہم عقلاً یہ تو ثابت نہیں کرسکتے،کہ بت کو سجدہ حرام جبکہ کعبہ کو سجدہ جائز ہے.امید کہ آپ درست راہ نمایی فرمائیں گے.   سائل ارتضی' جلیل غامدی  ========= وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ!  سند و تواتر کے حوالے سے سب سے پہلے اس بات کو اپنے ذہن {Mind} میں بٹھالیں کہ اس سوال ...

بیماری کی حالت میں نماز خدا سے رابطہ:مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
  بیماری کی حالت میں نماز کی پابندی!کیا غیر معقول رویہ ہے؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  مولانا آپ خیریت سے ہیں؟  مولانا صاحب! آپ سے دو باتیں معلوم کرنا چاہتی ہوں. ١-میرے والد صاحب جو کہ نمازی ہیں انکا آپریشن ہوا.وہ ایک دن تقریباً بے ہوش رہے.البتہ ہوش میں آنے کے بعد ایک ہفتہ تک وہ نہانے دھونے سے معذور رہے.تو کیا اس درمیان کی نمازیں ان پرقضا کرنا ہونگی؟ ٢_یہ جو کہا جاتا ہے کہ نماز کسی بھی حالت میں معاف نہیں.تو کیا یہ ایک کمزور و بیمار بلکہ بے ہوش بندے پر زیادتی و بے جا قسم کی زبردستی والی پابندی نہیں؟  براہ کرم آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرما دیں!  {نوٹ:یہ دوسرا سوال دراصل میرے ایک اچھے خاصے پڑھے لکھے کزن ہوتے ہیں وہ اٹھاتے رہتے ہیں،انکی ذہنیت و سوچ {Thinking} کچھ ایسی ہی ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب آرام سے فرصت میں انسان ٹھیک ٹھاک نارمل {Normal} ہو تو نماز پڑھے ورنہ پہلے ریلیکس {Relax} ہولے! یہ کیا کہ جیسے تیسے رہو، وقت پر نماز میں کھڑے ہوجاو نیت کرو اور لگ جاو!یہ تو غیر معقول زبردستی والا رویہ ہے} سو اسی کے پیش نظر آپ سے درخواست ہے کہ آپ تسلی بخش جو...

موبائل کی موجودگی میں نماز کا حکم :مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
 موبائل کی موجودگی میں نماز کیوں نہیں؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  مفتی صاحب مجھے ایک مسئلہ کے متعلق کچھ باتیں دریافت کرنی ہیں. ہمارے بعض دینی بھائی موبائل ساتھ میں ہو تو اسکی موجودگی میں نماز نہ ہونے کا مسئلہ بتاتے ہیں.انکے بقول موبائل شیطانی آلہ ہے.یہ ناپاک شئ ہے.نماز کے وقت اسکے ساتھ ہونے سے نماز نہیں ہوگی.  تو دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا موبائل واقعی شیطانی آلہ ہے؟ کیا فی الواقع یہ نجس ہے؟ کیا اسے جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے سے واقعی نماز نہیں ہوتی؟ ان باتوں کو لیکر شوشل میڈیا پر وقتا فوقتاً علما و عوام کے درمیان جو شور و غوغا اٹھتا رہتا ہے،اس لیکر کچھ ساتھی اتنے متشدد ہیں کہ وہ چیخ پکار بحث مباحثہ کرنے پر اتر آتے ہیں.  براہ کرم آپ اس سمت درست راہنمائی فرمانے کی زحمت کریں! عین نوازش ہوگی. آپ کا دینی بھائی شعیب مظاہری سمستی پور بہار/حامد انجینئر پونا /بشیر احمد یوپی  _________________ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ! اصل جواب سے قبل تمہیدا و تنقیحا چند باتیں عرض ہیں. آپ جانتے ہیں کسی بھی پیش آمدہ سوال کے جواب تک رسائی مفتی چند مقدمات کو ترتیب دیکر ہی کرپ...

قرآن و حدیث میں تضاد بیانی یا کم فہمی؟ مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
  قرآن کو مانیں یا حدیث کو؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! مفتی صاحب میں ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ ہوں.سوشل میڈیا پر میرے بعض کولیگ ایتھیسٹ(ملحد) ہیں. عجیب بات ہے انکے نام مسلمانوں والے ہی ہیں؛مگر وہ کہتے ہیں ہم کسی مذہب و دین کو فالو نہیں کرتے، ہم لادین و ناستک ہیں.انکا کہنا ہے کہ ہاں ہم سبھی دین کا خالص عقل و منطق {Pure Reason & Logic} کی روشنی میں مطالعہ و تجزیہ کرتے ہیں.آج کا یہی بہتر طریقہ ہے. ایسے موقع سے ہم جب انہیں اسلام کی طرف بلاتے ہیں تو وہ بحث کرنے لگتے ہیں.ایک مرتبہ باتوں باتوں میں وہ کہنے لگے. دیکھو! حدیث میں نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کہتے ہیں کہ آدمی کو خدا نے اپنی صورت پر بنایا ہے اور قرآن یہ کہتا ہے کہ خدا نے اسی صورت والے انسان یعنی بنی اسرائیل کے لوگوں کی صورتوں کو مسخ کرکے سوور و بندر بنادیا. اس کا مطلب یہی ہوا نا انکی نسل در نسل اسی بد صورتی کے ساتھ جیتے ہویے یا تو اس حدیث کو جھٹلارہی ہے.یا پھر اللہ اپنی صورت کو ہی مسخ کر رہا ہے! (نعوذ باللہ!) آخر بتاؤ اس سے کیا نتیجہ نکلتا ہے؟یہ تو سراسر ان میں ایک قسم کا {contradiction} تضاد ہے. اس سوال کے بعد وہ اگلا...