کیا اسلام میں زکوٰۃ گداگری کو فروغ دیتی ہے؟ توقیر بدرالقاسمی
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب ہمارا ایک دوست ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص یہ کہتا ہے کہ اسلام نے جہاں کافی اچھی اچھی باتیں بتای ہیں وہیں کچھ باتیں عجیب سی بھی لگتی ہے، وہ کہتا ہے کہ زکوٰۃ کو ہی لے لو اسلام نے اسے اختیاری نہ رکھ کر جبری لازمی فرض عین قرار دیا ہے.جبکہ اسے اختیاری {optional} ہونا چاہیے.ہر انسان کی اپنی اپنی ضروریات ہوتی ہیں. انہوں نے کہا اس طرح کا قانون کہیں نا کہیں بھیک مانگنے والے پیشے و گداگری کی حوصلہ افزائی کا بھی باعث بنا کرتا ہے جبکہ مہذب معاشرے میں اس کی قطعا گنجایش نہیں ہونی چاہیے! ایک دوست کے توسط سے آپ کا نمبر ملا.اس لیے آپ تک یہ پہونچا رہا ہوں براہ کرم وضاحت فرمائیں اور یہ بتائیں کہ انکی باتیں کس حد تک درست ہیں. آپ کا ایک دینی بھائی.........بھوپال ____________________________ وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ! بلاشبہ اسلام نے اچھی اچھی باتیں ہی بتائی ہیں زکوٰۃ بھی انہی اچھی باتوں میں شامل ہے. ان کا اعتراض اگر فرضیت زکوٰۃ پر ہے تو کہہ سکتے ہیں کہ آپ کے ساتھی اور ان سے کہنے والے نے جتنی باتیں کہی ہیں وہ سب آپس میں گڈ مڈ ہوکر انکی عقل ناقص اور م