حلال و حرام اور اسلام
سوال : #حلال_و_حرام_اور_اسلام
مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
عرض یہ ہے کہ راقم کے چند دوست ہیں.وہ لوگ بسا اوقات عجیب عجیب سوالات Questions اٹھاتے رہتے ہیں.انہوں نے ایک مرتبہ یہ کہا بھائی عرفان یہ بتاؤ اسلام میں حرام و حلال کیوں ہیں؟
ہمیں بتاؤ کہ آخر اس کی کیا لاجک Logic ہے؟
ہمیں تو Hard drink شراب میں بھی وہی مزا آتا ہے جو مزہ کسی کوپانی یا soft drink کوکا کولا پیپسی وغیرہ میں آتا ہے.سو براہ کرم آپ اس کی وضاحت فرمائیں! نوازش ہوگی!
آپ کا خیر اندیش عرفان سرور پٹنہ
==========================
جواب:وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ!راقم حلال و حرام کی منطق Logic of lawful & unlawful پر بات شروع کرنے سے قبل دو باتیں کہنا چاہتا ہے.
مطالعہ قرآن وسنت
پہلی بات تو یہ کہ آپ کے دوستوں کو سوالات اگر اسلامی حلال و حرام پر ہے تو ان کو چاہیے کہ پہلے وہ قرآن وسنت کا مطالعہ کریں!
دوسری بات یہ کہ آپ کے دوستوں نے حلت و حرمت کے پس منظر میں فقط مشروبات {Drinkalbe things}کو پیش کرکے اسے کافی محدود کردیا ہے.
خیر اس بابت سر دست کہنا یہ ہے کہ قرآن و سنت کے مطالعے کے ساتھ ساتھ "شراب کے مزہ" اور اس کے "انجام" پر بھی ماہرین سے وہ پوچھ لیں!اسکے بعد وہ "اسلام میں حلال و حرام" پر کچھ بولیں تو بہتر رہیگا!
رہی بات لاجک Logic و منطق کی تو ظاہر ہے کہ اسکو عمومی پس منظر میں دیکھنا بہتر ہوگا.عمومی تناظر میں عرض ہے کہ آپ کے دوست انسان ہیں وہ گھاس نہیں کھاتے ہونگے،جبکہ بیل گھوڑا گدھا گائے وغیرہ گھاس کھاتے ہیں.
تو کیا کبھی اس بابت کسی لاجک Logic کی طرف ان کا دھیان گیا؟
اسی طرح آپ کے وہ دوست انسانی فضلہ،غلاظت مردار جانور یا انکی ہڈیاں نہیں کھاتے،جبکہ بہت سے جانور یہ سب کھاتے ہیں تو کیا کبھی اس بابت کسی Logic کو برویے کار لاتے ہوئے انہوں نے دماغ لگایا؟
حاصل کلام یہ کہ اللہ نے ہر مخلوق کی اپنی ایک فطرت و خاص طبیعت بنائی ہے،اس کی مخصوص جسمانی و طبعی ساخت بنائی اور ایک خاص مزاج ودیعت کی ہے.اسی حساب سے اس کے لئے شریعت میں اسکی حلال خوراک مخصوص کردی ہے.اور حرام خوراک سے اسے روک دیا ہے.
انجن کی مثال
آپ اسے اس طرح بھی سمجھ سکتے ہیں کہ جس طرح انجن بنانے والا جانتا ہے کہ اس میں بطور ایندھن Fuel کوئلہ ٹھیک رہے گا یا ڈیزل یا پٹرول یا سپر پٹرول یا پھر جیٹ فیول؟اور پھر وہ اسکے مناسب حال ایندھن فیڈ Feedکرتا ہے.
وہاں تو کوئی بھی ذی عقل یہ پوچھنے کی زحمت نہیں کرتا کہ کوئلے والے انجن میں جیٹ فیول کیوں نہیں ڈالا جاتا؟
وہاں تو وہ بس آنکھیں بند کرکے انجن بنانے والے کی ہدایت کے مطابق انجن کے لئے بتایا ہوا مطلوبہ ایندھن ہی اس میں ڈالتا ہے۔
یہاں بھی ٹھیک یہی حال انسانوں کا بھی ہے.
انسان کی تخلیق کرنے والا،اسکی فطرت و طبیعت بنانے والا ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کے لئے کیا چیز بہتر ہے.
ہاں البتہ جانور جبلت کے پابند ہوتے ہیں وہ اللہ کی طرف سے ودیعت کی گئی فطرت پہ عمل کرتے ہیں، جبکہ خود مختار باشعور مگر ملحد انسان اپنی فطرت سے بغاوت یا چُوں چراں کرتے نہیں تھکتے!
امید کہ آپ کے سوال کا جواب مل گیا ہوگا!
توقیر بدر القاسمی ڈایریکٹرالمرکزالعلمی للافتا والتحقیق سوپول بیرول دربھنگہ بہار انڈیا
13/01/2021
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں