اشاعتیں

کیا محمد عربی عالمی و آفاقی نبی ہیں؟توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
  #محمد_عربی_صلی اللہ علیہ وسلم #عالمی_و_آفاقی_نبی کیسے؟ #ایک_غیر_مسلم_کا_انتہائی_اہم_سوال  مفتی صاحب السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  آپ کی خدمت میں سوال دوبارہ بھیج رہا ہوں.براہ کرم وقت نکال کر اس پر توجہ دیجیے گا.  جیسا کہ پہلے سوال میں بتایا تھا کہ میری اہلیہ ایک اسکول میں سرکاری ٹیچر ہے.ایک دن دیگر غیر مسلم لیڈی ٹیچرز نے ان سے گفتگو کے درمیان یہ پوچھ لیا کہ آخر آپ کے نبی محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وسلم) عالمی نبی و وشو گرو کیسے ہوسکتے ہیں؟آپ سب کا یہ دعویٰ بنا دلیل کوئی کیسے مان سکتا ہے؟ میری اہلیہ نے اپنی معلومات کے مطابق جواب دیا،اس پر ان اساتذہ نے یہ کہا کہ وہ تو چھٹی، ساتویں صدی عیسوی میں مکہ عرب میں جنم لیے اور وہیں مدینہ شہر عرب میں انکا انتقال ہوا.کبھی عرب سے باہر نہیں گیے.اپنے ساتھی (صحابہ کرام رضی اللہ عنھم) کو کبھی یہ نہیں کہا کہ آپ سب ایشیا،افریقہ،امریکہ،آسٹریلیا وغیرہ جاکر میرا پرچار پرسار کرنا اور انکو بتانا کہ انکے نبی ہیں.تو پھرآپ لوگوں کا دعویٰ کہ وہ سارے عالم کے نبی ہیں یہ کیسے درست مانا جایے؟ اب وہ چاہتی ہے کہ اس بابت مکمل جانکاری حاصل کرے اور ...

قرآنی آیات پر اشتعال انگیز اعتراض:توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
  قرآنی آیات پر بھونڈا اعتراض السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! سورۂ طلاق آیت نمبر 4 میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اور تمہاری عورتوں میں سے جو ماہواری آنے والے الخ۔۔۔ اور ان عورتوں کی (عدت) بھی (یہی ہے) جنہیں ابھی ماہواری آئ ہی نہیں۔ حضرت مفتی صاحب! معاندین اسلام اس آیت پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ دیکھو قرآن کریم نابالغ لڑکی سے جنسی تعلق قائم کرنے کی تعلیم و اجازات دیتا ہے. حضرت آپ اس کا تسلی بخش جواب عنایت فرما کر ممنون و مشکور ہوں. حذیفہ پالن پوری گجرات ١٣/٦/٢٠٢٢ =============== وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ! معاندین اسلام کا اب فقط یہی کام رہ گیا ہے،کہ وہ سیاق و سباق{context}اور پس منظر و پیش منظر (اسباب و مقاصد) کو نظر انداز کرکے عوام کو مغالطے {Fallacy} میں مبتلا رکھا کریں اور بدقسمتی سے یوں پرامن شہریوں کو مشتعل کرنے کا کام کرتے رہیں ! آپ سماجی فلسفہ یاد رکھیں! ایک ہوتا ہے 'لازمی و واجبی' امر {Necessary Act} ہر حال میں کیے جانے والے کام،اور ایک ہوتا ہے 'امکانی طور پر {Possibility} پیش آجانے والا عمل! جو لازمی اور واجبی امور ہیں؛اسکی تعلیم و تلقین کی جاتی...

اس فتنے کا اب کیا کریں؟ مفتی توقیر بدر القاسمی

تصویر
اس فتنے کا مقابلہ کیسے کریں؟  مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!امید آپ خیر و عافیت سے ہونگے! یہ درج ذیل سوال آپ کی خدمت میں بھیج رہا ہوں.امید کہ آپ اطمینان بخش جواب دینے کی زحمت کریں گے. شکریہ. آپ کا ایک دینی بھائی....... "الحاد کی ایک نئی قسم نمودار ہورہی ہے،جو کہتی ہے ٹھیک ہے ہم اللہ کو مانتے ہیں،مگر ہم سے اسلام کی پابندیاں برداشت نہیں ہوتیں...اگر اللہ ملحدوں سے یہ ساری پابندیاں اٹھالے اور آخرت میں ہمیں جنت میں داخل کردے تو ہماری مسلمانوں سے لڑائی ختم... (اب بندہ اس نئے فتنے کا کیا کرے؟)" ---------------------- وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ! دیکھیے ملحدین کا یہ سوال یا مطالبہ سراسر احمقانہ و مضحکہ خیز ہے. دو جملوں میں کہا جایے تو یہی کہہ سکتے ہیں کہ ایسے لوگوں کا معاملہ بالکل ان نادانوں جیسا ہوتا ہے،جو دنیا کی سبھی یونیورسٹیوں کا وجود تو تسلیم کرتے ہیں؛ مگر ان کا ٹیسٹ پاس کرکے داخلہ لینا اور پھر پاس آؤٹ کرکے ڈگری لینے میں انہیں موت آتی ہے،مگر پھر بھی ضد ہے کہ ہمیں وہاں کی ڈگری و سند فقط انہیں تسلیم کرنے پر دیا جایے!جھگڑا ختم؟  کیا جنت میں داخلہ امر بالمعروف ...

مندر شکن یا مسجد شکن اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمہ؟

تصویر
 #اورنگ_زیب عالمگیر علیہ الرحمہ #مندر کے ساتھ ساتھ #مسجد_شکن بھی.#آخر_کیوں؟ مفتی صاحب السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  راقم آپ سے یہ جاننے کا متمنی ہے کہ بنارس جو کہ وارانسی سے مشہور ہے.وہ تو تاریخی اعتبار سے مکمل دیوی دیوتا کا شہر ہے.تو سوال یہ ہے کہ وہاں کوئی مسلم بادشاہ کیا کرنے گیا اور وہاں کویی مسجد کیسے بن گئی؟ اسی طرح اورنگ زیب عالمگیر علیہ الرحمہ پر جو الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے بنارس میں مشہور مندر وشوناتھ نامی کو منہدم کروادیا،یا دیگر منادر کو منہدم کروایا اور اس پر مسجد بنوادی.کیا یہ الزام سراسر جھوٹ ہے یا اس میں کچھ نا کچھ سچائی بھی ہے؟ ایک سوال اور آپ نے اپنے ٹوئٹ میں ایک دن بدھسٹوں کے عبادت خانوں کی ہندو کے ہاتھوں تباہی کا ذکر کیا تھا. پوچھنا یہ ہے کہ اسکی کیا سچائی ہے؟  امید کہ آپ ہمارے سوالات کا جوابات ضرور رقم کریں گے. ہمیں تشفی بخش جواب چاہیے. ہمارا واسطہ ایسے سوال کرنے والوں سے کافی پڑتا رہتا ہے.آج کل تو ہر طرف یہی سب چرچے میں ہے.  آپ کا عزیز :سراج صفدر دربھنگہ بہار -------------------- وعلیکم السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  آپ نے ا...

دین اسلام برتر کیونکر ؟مفتی توقیر بدر القاسمی

تصویر
  مفتی صاحب السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! راقم اس سے قبل بھی آپ کو مسیج کیا تھا.پھر سے یاد دلاتا ہے. آپ کو جیسا کہ بتایا تھا کہ ہماری بہن کی کچھ غیر مسلم سہیلیاں ہیں.ان کے درمیان مذہبی امور پر گفتگو ہوتی رہتی ہے.ایک دن ایک سہیلی نے کہا کہ سبھی دھرم یکساں اور سمان ہیں.کسی کو کسی پر کوئی فوقیت نہیں.جس دن یہ سمجھ لیا جایے گا سارے جھگڑے ختم ہوجایں گے.ورنہ بہتر و سوپر ثابت کرنے کے چکر میں کبھی چین سکون نہیں برپا ہونے والا. اس تمہید کے بعد اس نے کہا کہ تمہارے قرآن پاک میں معجزے کا بیان ہے.اسکی مثال میں پہاڑ سے اونٹ کا نکلنا اور موسی علیہ السلام کا دریا میں راستہ بنالینا وغیرہ وغیرہ موجود ہے. اسی طرح ہماری وید کتابوں میں ہنومان جی کا اپنے ہاتھ پر ایک بستی کو اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا وغیرہ وغیرہ موجود ہے.جنہیں ہم مانتے ہیں. انکار نہیں کرتے، اگر انکار پر آکر بات افضل و super کی کروگی تو پھر تم ہمارے واقعے کا انکار کروگے اور ہمیں تمہارے قرآن کا اور پھر یہ اختلاف آگے بڑھ کر تنازع کی شکل اختیار کرجایے گا. سو بہتر یہی ہے کہ سبھی دھرم کو سمان دو اور برابر جانو اس میں افضل و بہ...

ملحدین کا اعتراض خدا پالہنار یا داروغہ؟ توقیر بدر القاسمی

تصویر
  ہمارا پالنہار  داروغہ یا کچھ اور؟ مفتی صاحب السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! امید کہ آپ خیر و عافیت سے ہونگے!عرض مدعا یہ ہے کہ ابھی ایک ویڈیو ہمارے دوست نے بھیجا،اس میں غالباً حیدرآباد کے کسی منچ پر چند مذاہب کے دھرم گرو اور ملحدین جمع ہیں.وہ سب کس مقصد سے جمع ہویے ہیں یہ واضح نہیں ہوسکا،ہاں انکی باتوں اور سامعین کے سوال سے محسوس ہوتا ہے وہ سبھی دین دھرم اور خالق کاینات کی کمزور وکالت اور نفی{Deny}کرنے جمع ہویے ہیں. اس میں ایک شخص دین اسلام یا ممکن ہے کسی اور دیگر دھرم کا نام لیے بغیر اسے کچھ اس طرح سے ٹارگٹ کرتے ہوئے اپنی بات رکھتا ہے" آج دیکھ لیجیے جہاں جہاں دھرم ہے.مذہب ہے.وہاں غربت ہے،افلاس ہے.آپس میں مار کاٹ ہے لڑائی بھڑائی ہے.اور جہاں جہاں سائنس ہے وہاں ترقی ہے،شانتی ہے" اسکے بعد وہ کہتا ہے آخر ہم ایسے کو کیوں پوجیں جو داروغہ بنا پھرتا ہے.عبادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہتا ہے کہ جو خوش رہنے کے لیے ہماری جی حضوری چاہتا ہے.زکوٰۃ صدقات وغیرہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہتا ہے،کہ وہ ہم سے رشوت لیتا ہے.امیروں سے خوش ہوتا ہے،غریبوں کو کنارے کرتا ہے.ختنہ وغیرہ کو نشانہ اعتراض بنات...

ہر بستی میں مسجد کیوں؟توقیر بدر القاسمی آزاد

تصویر
  #ہر_بستی_و_محلے_میں_مسجد_بنانے_کی_کیا_ضرورت_ہے؟ مفتی صاحب السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ! ابھی حال ہی میں آپ نے ایک دینی جلسے میں "مسجد اور مسلمان اور انکے مابین رشتے" پر مختصر وقت میں قرآن و حدیث کی روشنی میں سماج و سائنس دونوں پہلو سے بڑی اچھی باتیں بتائیں اور حاضرین سے اسے اپنانے کی اپیل appeal کی.ہم چند ساتھی بھی وہاں شریک جلسہ تھے.ہم لوگوں نے آپ سے ایک بات کو لیکر جلسے کے آخر میں ملاقات کرنے کی ترتیب بنائی،مگر آخر میں معلوم ہوا کہ آپ تو بیان کے بعد وہاں سے نکل چکے. بہرحال عرض مدعا یہ ہے کہ آپ نے مسجد کے متعلق یہ کہا کہ مسلمانوں کے لئے یہ بالکل پاور ہاؤس کا درجہ رکھتی ہے.یہ اسلامی شعائر و مخصوص علامات، بلکہ مسلم کمیونٹی کی جان اور پہچان ہے. یہ ان شعائر میں یہ ایک اہم عظیم اور قابل احترام علامت ہے.پھر آپ اسکی دلیل بھی دیتے رہے! تاہم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی غیر مسلم یا ناستک atheist یہ کہے کہ تمہارے لیے تو روئے زمین کی ہر جگہ کو مسجد قرار دیا گیا ہے.جہاں چند منٹوں میں اپنی نماز ادا کرکے اپنی عبادت ادا کر سکتے ہو،تو پھر باضابطہ ہر بستی ہر محلے میں کسی ایک جگہ کو ...