اشاعتیں

ہرسو آخر چرچا کس کا؟ توقیر بدرالقاسمی

تصویر
  ہر سو چرچا آخر کس کا؟ ت بدر آزاد آج عالم بھر میں ایک خاص قسم کی وبا pandemic پھیلی ہویی ہے.اس پس منظر میں آکسیجن oxygen کی اہمیت ہر کہ و مہ پر عیاں و بیاں ہے.اب ظاہر ہے ایسی ناگہانی صورت میں آکسیجن اگر کسی ہاسپٹل میں scarcity قلت کا شکار ہو،تو ہاہاکار مچنا لازمی ہے،چہ جایکہ کسی ملک وہ بھی عظیم آبادی والا ملک اس کا شکار ہو اور وہاں آکسیجن کی شدید قلت ہوجایے. چناچہ جب سے ملک عظیم میں آکسیجن کی کمی کی بات ہر خاص و عام تک پہونچی ہے،تب سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مانو اس کے متعلق ہر کسی کی نگاہیں اسی طرف مرکوز ہیں،جس کا ثبوت یہ ہے کہ سوشل میڈیا کھولیے تو آکسیجن کو لیکر پل پل کی خبریں آپ کو ہر جا دکھائی دیں گی! انہی خبروں کے درمیان دو مثبت خبریں ایسی ملیں جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی! اول:پاکستان نے اس مصیبت کی گھڑی میں ہندوستان کی جانب اپنا دست تعاون بڑھایا،جبکہ گزشتہ سال اسی پاک کو اس پس منظر میں طرح طرح کے نازیبا تبصرے و گھٹیا کمنٹس cheap comments تعاون لینے والے سرزمین سے وابستہ انسانیت دشمنوں کی طرف سے سننے کو ملے تھے. دوم:سعودی عربیہ کی طرف سے انڈیا کو آکسیجن کی فراہمی!...

آکسیجن کی کمی مسئلہ کیا ہے؟ توقیر بدر آزاد القاسمی

تصویر
نادیدہ_وایرس_معاملہ_کیا_ہے؟ توقیر بدر آزاد  یوں تو ماہ مقدس میں سوشل میڈیا نامی فورم سے تعلق یہ گنہگار براے نام ہی رکھا کرتا ہے.الحمد للہ شب میں تروایح اور دن میں اسکی تیاری اسی کے ساتھ ساتھ مشہور و معروف عربی ارود تفاسیر سے شغل و شغف ہی سب سے مقدم ہوتا ہے. تاہم ابھی جب بھی سوشل میڈیا سے آنکھیں چار ہوتی ہیں تو ایک خبر متواتر پڑھنے کی ملتی ہے.وہ ہے،اسپتالوں میں ہونے والی موت بلکہ اموات کی خبریں اور اسکی وجہ عالمی وبا اور اسی کے ساتھ آکسیجن کی کمی،بلکہ شدید کمی! اس ضمن میں ایک سوال کرنا ہے وہ یہ کہ کیا ہم آپ نے کبھی اس کمی کا تعلق اپنے طرز زندگی سے جوڑ کر دیکھا ہے؟ کبھی ہم آپ نے سوچا ہے کہ کل تک انسانی آبادی کم تھی،مگر رب قدیر کا انمول تحفہ پیڑ پودے اور ہریالی ہر جگہ وافر مقدار میں موجود؛ جو صاف ستھری ہواؤں کا منبع اور معاون تنفس یعنی آکسیجن کا سرچشمہ ہوا کرتا ہے.انکے ساتھ ندی تالاب و جھیل وغیرہ نور علی نور! مگر افسوس آج جس قدر انسانی آبادی بڑھ رہ ہے،اسی تناسب سے ان معاونِ حیات ربانی تحائف میں بجاے تیزی کے یہ قدرتی انمول تحقے انسانیت دشمن،مادیت پرست ساہوکاروں کے ہاتھوں دفن ہورہے ہیں....

حالیہ مباہلہ و چیلنج اور شرعی و قانونی نقطہ نظر: توقیر بدر آزاد

تصویر
  السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ امید کہ مفتی صاحب آپ خیر وعافیت سے ہونگے! دریافت یہ کرنا ہے کہ "مباہلہ" کسے کہتے ہیں؟ کیا مباہلہ یہ فقط نبیوں کی ہی ذمہ داری ہے؟کیا اس میں بددعا کی جگہ باضابطہ عملاً از خود اس کے اسباب اپناکر دکھانا مثلا ہلاک و برباد ہونے کی بددعا کے بجایے آگ میں کود کر جان کی بازی لگانا اور لگاکر دکھانا یہ ضروری ہے؟ آپ واقف ہونگے ابھی ایک قضیہ جو متوقع مباہلہ کے پیش نظر ایک گستاخ و بدزبان اور ایک مفتی ازہری صاحب (واضح رہے کہ یہ طبقہ بریلویہ سے تعلق رکھتے ہیں) کے درمیان رونما ہوا ہے وہ کافی شہرت پارہا ہے.جس میں آگ میں مفتی صاحب نے کودنے اور کون برحق ہے اسے ثابت کرنے کا چیلنج دیا ہے. جب سے یہ باتیں اردو میڈیا و عوامی گفتگو(بطور خاص واٹس ایپ و فیس بک وال پر) میں موضوع بحث بننے لگی ہیں؛تب سے دو تین باتیں کافی شدت سے پڑھنے سننے کو مل رہی ہیں. (1)اول یہی کہ بعض کے نزدیک یہ 'چیلنج' کہیں سے 'مباہلہ'نہیں ہے.جبکہ دیگر اسے مباہلہ کے علاوہ کویی اور نام ہی نہیں دیتے(2)دوم بعض کے نزدیک یہ 'مباہلہ' ویسے بھی امتی اور غیر نبی کسی فرد کا کام نہیں ہے...

کیا کلمہ توحید سے ہندو مسلم یکتا بھنگ ہوتا ہے؟

تصویر
  مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ امید کہ آپ خیر وعافیت سے ہونگے! ہمارے ایک غیر مسلم دوست ہیں.کافی سنجیدہ مزاج ہیں وہ آج کل مسلمانوں اور ہندو ایکتا پر باتیں کرتے رہتے ہیں.ہم دونوں پیشے سے انجینئر ہیں.ایک مرتبہ انہوں نے ہم سے کہا کہ دیکھو اب سمجھ آیا کہ پرابلم کیا ہے.مجھے تو لگتا ہے کہ ہمارے درمیان اتحاد {unity} اور ایکتا ناممکن نہیں ہے،کیونکہ تم مسلمانوں کا رویہ اور کلمہ یہ ایک مسئلہ problem بنا ہوا ہے.میں نے اسکی تفصیل جاننا چاہی تو اس نے کہا تم جب ایک رب اور خدا کو مانتے ہو اسکی بات کرتے ہو تو ساتھ میں ہمارے سبھی دیوتا کی نفی کرنے لگتے ہو.جبکہ تمہیں اپنے رب تک رہنا تھا.عقل و دستور بھی یہی کہتا ہے.یہ اکیسویں صدی ہے.کیا تمہیں نہیں لگتا کہ اس پر سوچ وچار کرنا چاہیے. مفتی صاحب آپ بتائیں کہ ان سے کیسے گفتگو کی جایے اور انکو مطمئن کیسے کیا جایے؟امید کہ فرصت سے تسلی بخش جواب لکھنے کی زحمت کریں گے! جزاکم اللہ خیرا وأحسن الجزاء! آپ کا دینی بھائی ایم رفیق(انجینئر) آندھرا انڈیا ====================== وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ!رب کریم کا بے پایاں کرم و احسان ہے. آپ نے اپنے دوس...

شب برات چند قابل غور سوالات و جوابات:توقیر بدر آزاد القاسمی

تصویر
  شب برات سے متعلق چند قابل غور سوالات! مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ! بڑے دنوں بعد آپ سے رابطہ کر رہا ہوں. مزاج گرامی کیسے ہیں.سب سے پہلے تو آپ کی خدمت میں عرض یہ ہے کہ پندرھویں شعبان کی شب یعنی شب برات کی آمد آمد ہے.اگر اس کے متعلق کویی مذاقا و سوالا یہ کہے کہ یہ رات مسلمانوں کے لیے ایک تگڑا آفر ہے.کچھ بھی کرلو ایک رات میں سارا پاپ دھل جاتا ہے؟کیا یہ ممکن ہے؟ کیا اس سے انسان جری نہیں ہوسکتا؟تو اس سلسلے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ اسکے بعد اسی سلسلے میں عرض ہے کہ آج ہر مسلمان اتنا تو جانتا ہے کہ بے مقصد اس رات کو جاگنا،صبح فجر کی نماز ترک کرنا،مجلسیں جمانا اور بایک نچانا،آتش بازی کرنا یہ سب کچھ واہیات اور سراسر غیر اسلامی و غیر انسانی کام ہے.البتہ اسی کے ضمن میں بعض حضرات کی طرف سے پندرہ تاریخ شعبان کے روزے کا انکار،اس رات کی عبادت کا انکار اور ساتھ ساتھ اسے عام بدعت قراردینا یہ کہاں تک درست ہے؟ ایک علمی جواب طلب بات یہ بھی ہے کہ جو لوگ عبادت کرتے ہیں ان کا مسجد میں جمع ہونا، جماعت اور صلاہ التسبیح کا اہتمام و اعلان کرنا، مخصوص نماز اور مخصوص سورہ کی تلاوت کرنا...

الحاد اور اسلام :توقیر بدر آزاد

تصویر
  الحاد کیا کیا راہ دکھاتا ہے؟ سوال! {سر!جو خدا یہ کہے کہ عورت کو مرد کی پسلی سے پیدا کیا گیا بجائے اصل بات کہ انسان عورت کے وجود میں جنم لیتا ہے-صرف مرد کی ذات کو اونچا مقام دلانے کے لیے ہے. اور جو قرآن میں یہ کہے کہ مرد کو عورت پر فضیلت دی گئی اور شوہر بیوی کو مار سکتا ہے اور شوہر بیوی کو طلاق دے سکتا ہے اور مرد چار بیویاں رکھ سکتا ہے اور جنت میں مردوں کی دلجوئی اور عیاشی کے لیے عورتیں ہونگی اس خدا سے آپ عورت نبی کا تقاضا کیسے کر سکتے ہیں؟} مفتی صاحب ان سوالات کے تشفی بخش جوابات مطلوب ہیں. عبدالمعید ندوی ======= جواب: سوالات اور جوابات یہ انسانی سماج کا وہ پیدائشی اور فطری خاصہ ہے، جس کی بنا پر انسان دیگر مخلوقات سے ممتاز قرار پاتا ہے. بظاہر پیش کردہ سوالات بھی عام سوالات معلوم ہوتے ہیں تاہم یہ عام نہیں ہیں،بلکہ یہ اپنے آپ میں دایرہ سوالات کو لیکر عام سے بالکل الگ ہیں،بلکہ تجربتا یہ کہوں کہ یہ سراسر مبالغے و مغالطے پر مبنی ہے تو غلط نہیں ہوگا.آگے اس کی تفصیل آرہی ہے. اصولی طور پر یہ بھی دھیان میں رہے کہ سوال کرنے والے نے بزعم خود خالق کاینات کے اختیارات مطلقہ پر سوالات ...

قرآنی آیات¦پی آیی ایل¦قانونی و معروضی مطالعہ:توقیر بدر آزاد القاسمی

تصویر
  قرآن مقدس،مفاد عامہ والی عرضی(PIL) اور قانونی پہلو:ایک معروضی مطالعہ! توقیر بدر القاسمی* حالیہ دنوں میں ملک عزیز کے اندر عدالت عظمیٰ میں دائر ایک عرضی نے کافی 'سستی شہرت' بٹوری ہے.ویسے وہ شہرت بٹورے بھی تو کیوں نا کیونکہ وہ ایک لازوال لافانی،لاثانی آفاقی،کتاب مقدس دستور معظم،منبع قانون و مصدر اخلاق سے متعلق عرضی جو ٹھہری! آییے اس عرضی کی قانونی و آیینی حیثیت جاننے کی کوشش کرتے ہیں! عرضی برایے مفاد عامہ! (پی آئی ایل) یہ Public Interest Litigation (پبلک انٹرسٹ لیٹیگیشن) کا مخفف ہے.اردو میں اسے 'عرضی برایے مفاد عامہ' اور ہندی میں 'جن ہت یاچِکا' کہا جاتا ہے.یہ عام محروم انسان،طبقات اور پچھڑی اقلیت کے آیین میں درج حقوق کی بازیابی کے لیے کسی بھی فرد جماعت یا غیر سرکاری تنظیم و ادارے کی طرف سے ایک قانونی کوشش و اقدام ہوتا ہے،جسے عدالت کی توجہ سے نتیجہ خیز اور بار آور بنایا جاتا ہے. دیگر ملکوں کی طرح وطن عزیز ہندوستان میں بھی عدالت عالیہ کے رو برو ہوکر براہ عرضی یہی طریقہ اپنایا جاتا ہے.نچلی عدالت میں اس کی گنجائش نہیں ہوتی ہے.اس کے لیے آیین میں فراہم کیے گیے دف...