{فرشتے کی حقیقت} {عقلی مقدمات}
دسویں جماعت کی #طالبہ کا ایک سوال السلام علیکم ورحمت الله وبرکاتہ! حضور امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے! حضرت ایک مسئلہ اس طرح ہے کہ میری اپنی ایک بہن ہے وہ بیس سال کی ہے،دسویں جماعت میں پڑھتی ہے،مگر حضور!اس نے گھر میں ایک سوال کھڑا کردیا ہے.اس کاکہنا ہے کہ الله تعالیٰ سب کچھ جاننے کےباوجود فرشتوں سے کام کیوں لیتا ہے؟ مجھے قرآن وحدیث کی روشنی میں اسکی عقلی ریزن {Rational reason}سمجھایا جائے! حضرت آپ کی بڑی مہربانی ہوگی کہ اس بچی کو اس دلدل سے نکالیں اور قرآن وحدیث اور عقلی مقدمات کی روشنی میں اس کا تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں!نوازش ہوگی! مجھے آپ کا نمبر استاذ محترم مفتی عقیل الرحمان صاحب نے دیا ہے. عارض نذیر احمد کشمیری مدرس ضیاء العلوم بارہ مولہ کشمیر ========================== وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ! رب کریم کا بے پایاں احسان و کرم ہے. عقلی منطقی مقدمات آپ کی بہن نے جو سوال کیا ہے،محسوس ہوتا ہے کہ یہ سوال کسی اور نے اسکے سامنے اسے زچ کرنے کے لیے رکھا ہے،اور سائل کا کام فقط قرآن و حدیث اور دینیات سے سیدھے سادے ایک کلمہ گو کو مشکوک{Doubtful}کرنا ہے.بڑے افسوس کے ساتھ سے یہ