اشاعتیں

اہل کتاب سے شادی تو عید پر مبارکبادی کیوں نہیں؟:مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
 عیسائی خاتون سے شادی درست اور انکا ذبیحہ حلال،تو پھر کرسمس کے موقع سے انہیں مبارکبادی دینے سے پرہیز کیوں؟ 👇 ====== السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  مولانا صاحب آپ کیسے ہیں؟ آپ کا پاؤں فریکچر ہوگیا. یہی سن کر بڑا افسوس ہوا. ہم سب آپ کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں!  حضرت! ہم دوستوں کا اپنا ایک گروپ ہے، اس پر آپ کی تحریر بھی ہم دوست لوگ شئیر کرتے رہتے ہیں. اسی گروپ پر کل کرسمس کے موقع سے مبارک بادی کے حوالے سے ڈسکس ہورہا تھا.ایک گروپ کا ماننا تھا کہ بھلے عیسائی شرکیہ عقائد رکھتے ہیں،اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ان کا کھانا پاکیزہ ہے اور اہل ایمان کیلئے حلال ہے.عیسائی شرکیہ عقائد رکھتے ہیں اس کے باوجود اللہ نے فرمایا ہے کہ اہل ایمان کا ان کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے. (سورۃ المائدة - آیت 5) اسی طرح وہ کہتے رہے عیسائی شرکیہ عقائد رکھتے ہیں اس کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ مسجد نبوی میں اپنی عبادت کریں اور عیسائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مسجد نبوی میں کھڑے ہو کر مشرق کی جانب چہرہ کر کے اپنی عبادت کرتے ہیں۔ ...

کعبہ کو سجدہ اور بت پرستی کی حقیقت:توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
کعبہ کو سجدہ اور بت پرستی   السلام علیکم! ایک سوال پر رہنمائی درکار ہے!  سبھی محققین کہتے ہیں کہ اسلام میں سند {chain} کی کافی اہمیت ہے۔ مثلاً ہم کعبہ کو سجدہ کرتے ہیں اس لیے کہ سنداً معلوم ہوا کہ سیدنا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا،چاہے یہ عقلاً کیسا بھی لگے۔  لیکن اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ بت کی پرستش بھی سند ہی کی بنیاد پر کرتا ہے،تو اس کی کیا تردیدی دلیل ہوگی؟(کیا جواب ہوگا)  کیونکہ دونوں کے یہاں معاملہ تواتر سے چلا آرہا ہے۔ جس طرح مجھے براہِ راست کسی نبی نے کعبہ کو سجدہ کرنے کی اجازت نہیں دی، بلکہ امت میں رائج طریقے سے معلوم ہوا۔ ویسے اگر کوئی غیرمسلم یہ دعویٰ کرے کہ کسی خدا کے اوتار ہی نے ان کے آباء و اجداد میں بت پرستی رائج کی تو اس کا کیا جواب ہوگا؟ کیونکہ یہاں ہم عقلاً یہ تو ثابت نہیں کرسکتے،کہ بت کو سجدہ حرام جبکہ کعبہ کو سجدہ جائز ہے.امید کہ آپ درست راہ نمایی فرمائیں گے.   سائل ارتضی' جلیل غامدی  ========= وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ!  سند و تواتر کے حوالے سے سب سے پہلے اس بات کو اپنے ذہن {Mind} میں بٹھالیں کہ اس سوال ...

بیماری کی حالت میں نماز خدا سے رابطہ:مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
  بیماری کی حالت میں نماز کی پابندی!کیا غیر معقول رویہ ہے؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  مولانا آپ خیریت سے ہیں؟  مولانا صاحب! آپ سے دو باتیں معلوم کرنا چاہتی ہوں. ١-میرے والد صاحب جو کہ نمازی ہیں انکا آپریشن ہوا.وہ ایک دن تقریباً بے ہوش رہے.البتہ ہوش میں آنے کے بعد ایک ہفتہ تک وہ نہانے دھونے سے معذور رہے.تو کیا اس درمیان کی نمازیں ان پرقضا کرنا ہونگی؟ ٢_یہ جو کہا جاتا ہے کہ نماز کسی بھی حالت میں معاف نہیں.تو کیا یہ ایک کمزور و بیمار بلکہ بے ہوش بندے پر زیادتی و بے جا قسم کی زبردستی والی پابندی نہیں؟  براہ کرم آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرما دیں!  {نوٹ:یہ دوسرا سوال دراصل میرے ایک اچھے خاصے پڑھے لکھے کزن ہوتے ہیں وہ اٹھاتے رہتے ہیں،انکی ذہنیت و سوچ {Thinking} کچھ ایسی ہی ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب آرام سے فرصت میں انسان ٹھیک ٹھاک نارمل {Normal} ہو تو نماز پڑھے ورنہ پہلے ریلیکس {Relax} ہولے! یہ کیا کہ جیسے تیسے رہو، وقت پر نماز میں کھڑے ہوجاو نیت کرو اور لگ جاو!یہ تو غیر معقول زبردستی والا رویہ ہے} سو اسی کے پیش نظر آپ سے درخواست ہے کہ آپ تسلی بخش جو...

موبائل کی موجودگی میں نماز کا حکم :مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
 موبائل کی موجودگی میں نماز کیوں نہیں؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  مفتی صاحب مجھے ایک مسئلہ کے متعلق کچھ باتیں دریافت کرنی ہیں. ہمارے بعض دینی بھائی موبائل ساتھ میں ہو تو اسکی موجودگی میں نماز نہ ہونے کا مسئلہ بتاتے ہیں.انکے بقول موبائل شیطانی آلہ ہے.یہ ناپاک شئ ہے.نماز کے وقت اسکے ساتھ ہونے سے نماز نہیں ہوگی.  تو دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا موبائل واقعی شیطانی آلہ ہے؟ کیا فی الواقع یہ نجس ہے؟ کیا اسے جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے سے واقعی نماز نہیں ہوتی؟ ان باتوں کو لیکر شوشل میڈیا پر وقتا فوقتاً علما و عوام کے درمیان جو شور و غوغا اٹھتا رہتا ہے،اس لیکر کچھ ساتھی اتنے متشدد ہیں کہ وہ چیخ پکار بحث مباحثہ کرنے پر اتر آتے ہیں.  براہ کرم آپ اس سمت درست راہنمائی فرمانے کی زحمت کریں! عین نوازش ہوگی. آپ کا دینی بھائی شعیب مظاہری سمستی پور بہار/حامد انجینئر پونا /بشیر احمد یوپی  _________________ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ! اصل جواب سے قبل تمہیدا و تنقیحا چند باتیں عرض ہیں. آپ جانتے ہیں کسی بھی پیش آمدہ سوال کے جواب تک رسائی مفتی چند مقدمات کو ترتیب دیکر ہی کرپ...

قرآن و حدیث میں تضاد بیانی یا کم فہمی؟ مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
  قرآن کو مانیں یا حدیث کو؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! مفتی صاحب میں ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ ہوں.سوشل میڈیا پر میرے بعض کولیگ ایتھیسٹ(ملحد) ہیں. عجیب بات ہے انکے نام مسلمانوں والے ہی ہیں؛مگر وہ کہتے ہیں ہم کسی مذہب و دین کو فالو نہیں کرتے، ہم لادین و ناستک ہیں.انکا کہنا ہے کہ ہاں ہم سبھی دین کا خالص عقل و منطق {Pure Reason & Logic} کی روشنی میں مطالعہ و تجزیہ کرتے ہیں.آج کا یہی بہتر طریقہ ہے. ایسے موقع سے ہم جب انہیں اسلام کی طرف بلاتے ہیں تو وہ بحث کرنے لگتے ہیں.ایک مرتبہ باتوں باتوں میں وہ کہنے لگے. دیکھو! حدیث میں نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کہتے ہیں کہ آدمی کو خدا نے اپنی صورت پر بنایا ہے اور قرآن یہ کہتا ہے کہ خدا نے اسی صورت والے انسان یعنی بنی اسرائیل کے لوگوں کی صورتوں کو مسخ کرکے سوور و بندر بنادیا. اس کا مطلب یہی ہوا نا انکی نسل در نسل اسی بد صورتی کے ساتھ جیتے ہویے یا تو اس حدیث کو جھٹلارہی ہے.یا پھر اللہ اپنی صورت کو ہی مسخ کر رہا ہے! (نعوذ باللہ!) آخر بتاؤ اس سے کیا نتیجہ نکلتا ہے؟یہ تو سراسر ان میں ایک قسم کا {contradiction} تضاد ہے. اس سوال کے بعد وہ اگلا...

اللہ رب العزت بددعا کیوں کرے گا؟ مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
اللہ بددعا کیوں کرے ؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  مفتی صاحب میں ایک جناب کا یہ اسکرین شاٹ بھیج رہا ہوں.آپ اس کی وضاحت فرما دیں میں اس کی متن بھی لکھ کر بھیج رہا ہوں.  "میں ملحد نہیں ہوں، مگر میرا ایک سوال ہے کوئی رہنمائی کرے، اللہ چونکہ کن فیکون کا مالک ہے، پھر وہ ابولہب کو بد دعا کیوں دیتا ہے،سورہ لہب میں، کہ اپ کے بازو ٹوٹ جائیں، اپ ہلاک ہوجائیں،۔۔ بدعا دینا تو کمزور شخص کا کام ہے، جو اپنے سے طاقتور دشمن سے مقابلہ نا کرسکتا ہو تو وہ اس کو بدعا دیتا ہے بے بس ہوکر،  اور اللہ کی اس بدعا سے اسی وقت ابو لہب مرا بھی نہیں اور نہ اس کے دونوں بازو ٹوٹ گئے تھے؟؟" امید کہ آپ توجہ دیں گے. آپ کی تفصیلی جواب کا منتظر  آپ کا دینی بھائی ایم ایچ صدیقی پاک.... ان ___________________ وعلیکم السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ!  دیکھیے سیدھی سی بات تو یہ ہے کہ اس میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ابو لہب کو احکم الحاکمین و رب العالمین کی طرف سے دھمکی بھری سزا کی خبر دی گئی ہے.جو اپنے وقت پر پوری ہوکر رہی، کوئی اسے ٹال نہ سکا.اس میں کوئی بددعا یا عاجزی وال...

مفتی صاحب کیا اسلام دین میں تنگی ہے؟ مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری

تصویر
!اسلام ایک تنگ نظر دین ہے:ایک طالبہ کا بیان اس سوال جواب کو دھیان سے پڑھیں اور سوچیں کس کس طرح سے ذہنوں کو الجھایا جارہا ہے یا پھر باطل اپنے حق میں پڑھی لکھی بچیوں کو اپنی طرف کررہا ہے  السلام علیکم!  مفتی صاحب میری ایک سہیلی ہے،وہ مجھ سے کافی کلوز ہے اور فرینک بھی،اس کا سیاسیات و سماجیات پر کافی مطالعہ ہے.اس کا ماننا ہے کہ اسلام میں کہیں کہیں تنگ نظری بہت ہے.بطور خاص اس میں عورت کے حقوق کو لیکر مساوات،رواداری و سماجی برداشت {Social Tolerance} نہیں ہے. چناچہ اس کا کہنا ہے کہ تم دیکھو شادی میں قبولیت کے وقت اسلام میں مرد و عورت دونوں کی رضا مندی پوچھی جاتی ہے،مگر طلاق کے پروسس کو یک طرفہ طور پر فقط مرد کے ہاتھوں میں رکھ دیا گیا ہے.جب کہ ہونا یہ چاہیے کہ طلاق کے وقت ایک تو اس عورت کی رضا بھی پوچھی جاتی اور طلاق کی ضرورت محسوس ہو تو بیوی بھی اسے ایکزیکیوٹ {Execute} کر سکتی! اسکے علاوہ ایک دن وہ کہہ رہی تھی کہ جب ہم نن مسلم ڈاکٹر سے علاج کرواسکتے ہیں،انکی دوکان سے سودا لے سکتے ہیں،انکے یہاں پڑھائی کرسکتے ہیں،انکی ایڈمنسٹریشن کو تسلیم کرسکتے ہیں.وہ بھی مسلمان کی طرح اپنی بیوی کی دیکھ ر...