اسلام خواتین کو بزدل نہیں بناتا! توقیر بدر القاسمی آزاد
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب ایک بات کی وضاحت درکار ہے. کیا اسلام میں عورت کو نماز جنازہ میں شرکت{ allowed}کی اجازت نہیں ہے؟اگر ایسا ہے،تو پھر ان لبرل لوگوں کا کیا جواب ہوگا جو یہ کہتے ہیں کہ اسلام میں ان کے مردوں کو یہ اجازت تو ہے،کہ وہ عورت کو ماریں؛مگر انکے جنازے میں اگر کویی اس خاتون کی سہیلی شریک ہوکر دعا دینا چاہے تو اس کی اجازت نہیں! ابھی ہمارے یہاں ایک خاتون جو کہ لبرل ہی تھی، اسکا قتل اسکے لبرل پارٹنر کے ہاتھوں ہوگیا،اسکے جنازے پر یہ اعتراض ایک لبرل نے کیا ہے.اس نے جنازنے میں عورت کی ممانعت کو عورت سے نفرت کا شاخسانہ قرار دیا ہے.میں اسکے انگلش ٹویٹ کا اسکرین شاٹ بھی بھیج رہا ہوں! بعض احباب نے خواتین کی جزع فزع کی بات کہی تو جوابا کہا :تو گویا اسلام خواتین کو بزدل سمجھتا ہے؟ حالانکہ خواتین تو آج جہاز تک اڑا رہی ہیں! امید آپ ان تمام اعتراضات کا تسلی بخش جواب حسب سابق عنایت فرمائیں گے! فیصل نور پاک ================== وعلیکم السلام و رحمت اللہ وبرکاتہ! دنیا کیا کہتی ہے اس سے قطع نظر حقیقت کیا ہے.اس پر توجہ دیں! حقیقت کسی کے کہنے سے نہیں بدلا کرتی.بات اسلام