خود کشی اسباب و حل: توقیر بدر آزاد
خود_کشی_آخر_کیوں؟ ت بدر آزاد آج صبح ایک موقر گروپ پر ایک خاتون کا وائرل ویڈیو کا لنک نظر آیا.لنک کھولنے پر معلوم ہوا اس میں ہر لحاظ سے ایک صحت مند خاتون نے خود کشی سے قبل خدا سے ملنے کی بات کہی ہے.اور اشارے اشارے میں خدا سے شکوہ بھی!پھر اسکے بعد سبھی احباب کے تبصرے سامنے آیے کہ یہ آج جہیز کی بھینٹ چڑھ گیی اللھم احفظنا منہ! وہاں سبھی اہل علم کے درمیان راقم کا موقف یہ تھا کہ ایسے معاملات{cases} میں ہر ایک وجوہات اقدام قتل پر غور کرنے اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے. میرا ماننا یہ ہے کہ اصلا فرد و سماج ہر ایک کہیں نا کہیں عملاً فکراً اس میں ملوث ضرور ہوتا ہے. لڑکی کے ماں باپ بھائی چچا یعنی سبھی ماییکے والے میں اس ہندوانہ سوچ کا راسخ ہونا کہ شادی کردی،جہیز دے دیا اب لڑکی سسرال کی ہویی.اسکے بعد کچھ ہوا تو پھر صبر و رضا کی اسلامی تلقین ہو نہ ہو البتہ یہ ہندوانہ جملہ بولنے میں دریغ نہیں کرتے دیکھو بیٹا ہمارا مان سمان رکھنا تم تو جانتی ہو کہ "ڈولی باپ کے گھر سے اٹھتی ہے اور ارتھی شوہر کے گھر سے" بس!وراثت میں حصہ تو دینا نہیں جو کہ اسلامی ہدایت ہے.گویا کسی ناگہانی صورت میں