اسلام میں عورت کا اصل مقام ایک غلط فہمی کا ازالہ
کیا_حدیث_کے_مطابق_اسلام_میں_عورت_ذات_منحوس_ہے السلام علیکم ورحمت اللہ! مولانا صاحب میں ایک کمپنی میں جاب کرتی ہوں اور سائڈ سے ٹیچر بھی ہوں.بچیوں کے اندر تعلیم کو لیکر میں کافی ایکٹو رہتی ہوں.ایک دن اسی کام کے پیش نظر میں سفر پر تھی.چند تحریروں کو موبائل پر دیکھ رہی تھی.جبھی میری ایک دوست کا یہ اعتراض سامنے آیا کہ "تمہارے اسلام میں تو عورت اور لڑکی کو منحوس سمجھا جاتا ہے". ہم نے اس سے انکار کیا تو اس نے چند احادیث بھیج دی.وہ سب میں آپ کو بھیج رہی ہوں. اب سوال یہ ہے کہ اگر ان سبھی حدیثوں کو درست نہ جانوں تو مشکل،کیونکہ بچپن سے یہ سنتی آرہی ہوں کہ یہ ہمارے ایمان کا بنیادی سورس ہے اور اگر مانتی ہوں تو مسئلہ یہ ہے کہ پھر ایسی باتوں کو رہتے،دین اسلام کی خوبی اور "انسانیت کے لیے بہتر دین" کہکر اسکی تبلیغ یا آرگیو کسی سہیلی کے سامنے کس طرح کرپاوں گی؟ پلیز آپ اس سلسلے میں میری راہنمائی کریں!کیا یہ ساری حدیثیں واقعی درست ہیں؟انکی اصل حقیقت کیا ہیں؟پرائمری رسورس یعنی قرآن مقدس اس سلسلے میں کیا کہتا ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ آخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پریکٹیکل لائف کی