قرآن و حدیث میں تضاد بیانی یا کم فہمی؟ مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری
قرآن کو مانیں یا حدیث کو؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! مفتی صاحب میں ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ ہوں.سوشل میڈیا پر میرے بعض کولیگ ایتھیسٹ(ملحد) ہیں. عجیب بات ہے انکے نام مسلمانوں والے ہی ہیں؛مگر وہ کہتے ہیں ہم کسی مذہب و دین کو فالو نہیں کرتے، ہم لادین و ناستک ہیں.انکا کہنا ہے کہ ہاں ہم سبھی دین کا خالص عقل و منطق {Pure Reason & Logic} کی روشنی میں مطالعہ و تجزیہ کرتے ہیں.آج کا یہی بہتر طریقہ ہے. ایسے موقع سے ہم جب انہیں اسلام کی طرف بلاتے ہیں تو وہ بحث کرنے لگتے ہیں.ایک مرتبہ باتوں باتوں میں وہ کہنے لگے. دیکھو! حدیث میں نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کہتے ہیں کہ آدمی کو خدا نے اپنی صورت پر بنایا ہے اور قرآن یہ کہتا ہے کہ خدا نے اسی صورت والے انسان یعنی بنی اسرائیل کے لوگوں کی صورتوں کو مسخ کرکے سوور و بندر بنادیا. اس کا مطلب یہی ہوا نا انکی نسل در نسل اسی بد صورتی کے ساتھ جیتے ہویے یا تو اس حدیث کو جھٹلارہی ہے.یا پھر اللہ اپنی صورت کو ہی مسخ کر رہا ہے! (نعوذ باللہ!) آخر بتاؤ اس سے کیا نتیجہ نکلتا ہے؟یہ تو سراسر ان میں ایک قسم کا {contradiction} تضاد ہے. اس سوال کے بعد وہ اگلا سوا