کیا محمد عربی عالمی و آفاقی نبی ہیں؟توقیر بدر القاسمی الازہری
#محمد_عربی_صلی اللہ علیہ وسلم #عالمی_و_آفاقی_نبی کیسے؟ #ایک_غیر_مسلم_کا_انتہائی_اہم_سوال مفتی صاحب السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! آپ کی خدمت میں سوال دوبارہ بھیج رہا ہوں.براہ کرم وقت نکال کر اس پر توجہ دیجیے گا. جیسا کہ پہلے سوال میں بتایا تھا کہ میری اہلیہ ایک اسکول میں سرکاری ٹیچر ہے.ایک دن دیگر غیر مسلم لیڈی ٹیچرز نے ان سے گفتگو کے درمیان یہ پوچھ لیا کہ آخر آپ کے نبی محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وسلم) عالمی نبی و وشو گرو کیسے ہوسکتے ہیں؟آپ سب کا یہ دعویٰ بنا دلیل کوئی کیسے مان سکتا ہے؟ میری اہلیہ نے اپنی معلومات کے مطابق جواب دیا،اس پر ان اساتذہ نے یہ کہا کہ وہ تو چھٹی، ساتویں صدی عیسوی میں مکہ عرب میں جنم لیے اور وہیں مدینہ شہر عرب میں انکا انتقال ہوا.کبھی عرب سے باہر نہیں گیے.اپنے ساتھی (صحابہ کرام رضی اللہ عنھم) کو کبھی یہ نہیں کہا کہ آپ سب ایشیا،افریقہ،امریکہ،آسٹریلیا وغیرہ جاکر میرا پرچار پرسار کرنا اور انکو بتانا کہ انکے نبی ہیں.تو پھرآپ لوگوں کا دعویٰ کہ وہ سارے عالم کے نبی ہیں یہ کیسے درست مانا جایے؟ اب وہ چاہتی ہے کہ اس بابت مکمل جانکاری حاصل کرے اور ان سب کو بتایا جایے