کیا اسلام ایک تنگ نظر دین ہے؟ توقیر بدر القاسمی
کیا اسلام تنگ نظر دین ہے؟ السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب آپ کیسے ہیں؟ میں دعا گو ہوں رب کریم آپ کو سلامت رکھے آمین! مفتی صاحب میں ایک انجینئرنگ کا اسٹوڈنٹ ہوں،مولانا مودودی صاحب کی تفسیر تفہیم القرآن،مفتی شفیع صاحب کی معارف القرآن اور رسائل و مسائل و دیگر اسلامی لٹریچر کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں. دینی امور میں انہی دلچسپیوں کے پیش نظر آپ سے ابھی کہنا یہ ہے کہ جب کسی قومی و بین اقوامی کھیل{National International Game & Sport} اور اس میں کرتب بازی و مظاہرے کی بات چل پڑتی ہے.تو لبرلز و ملاحدہ ایک سوال ضرور اٹھاتے ہیں وہ یہ کہ مسلم خواتین کی کھیل میں حصہ داری کس حد تک؟اور پھر اسلامی پردے کو ان کھیل و نمائش کی آڑ میں مضحکہ خیز بناکر پیش کیا جاتا ہے.وہ یہاں اسلام کو تنگ نظر کہنا نہیں بھولتے!ہمارے کئی دوست ایسے ہیں جو انکی باتوں میں آکر یہ کہنے لگتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات میں جہاں جہاں استثناءات {Exceptions} آیی ہیں ان میں پیش کردہ مقاصد کے پیش نظر علماء کرام کو اس بابت غور و خوض اور اجتہاد{concentration & concitation} کرکے اس کا حل نکالنا چاہیے.ورنہ دنیا اسلام کو تنگ نظر