اشاعتیں

مئی, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کیا آنے والے ہم پر ہنسیں گے؟ توقیر بدر القاسمی آزاد

تصویر
آنے_والے_ہم_پر_ہنسیں_گے؟ السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ!   سر ایک ایرانی افسانہ نگار کا ایک طنز بھرا جملہ کافی کنفیوژڈ کرتا رہتا ہے. اسے فیس بک پر وقتاً فوقتاً ٹول کٹ Tool kit کے طور پر خوب خوب viral بھی کیا جاتا ہے.مجھے یاد ہے کہ چند دنوں قبل بھی غالبا ایک کراچی کے فیس بکی دوست نے سوال رکھا تھا،تو آپ نے انکو بڑا عمدہ جواب دیا تھا،مگر میں اسے محفوظ{save} نہیں رکھ سکا.اسی لیے پھر سے آپ کے سامنے وہ لکھ کر بھیج رہا ہوں.   اس ایرانی افسانہ نگار کا کہنا ہے.  'جہنمیوں کو "سیکس اور شراب" کی وجہ سے سزا ملیگی،جبکہ جنتیوں کو جزا کے طور پر" سیکس اور شراب" ملیں گے،ہمارے بعد میں آنے والے ہم پر خوب ہنسیں گے' ایرانی افسانہ نگار صادق ہدایت  براہ کرم آپ اس کا تشفی بخش {reasonable answer} جواب جو اس دن آپ نے لکھا تھا؛ اگر مجھ کو بھی لکھ کر بھیجنے کی زحمت کریں تو عنایت ہوگی!بسا اوقات طلبہ میں بھی ان چیزوں کی وضاحت کرنی پڑتی ہے.  آپ کا دینی بھائی فیصل عظیم پونے مہاراشٹر  _________________ وعلیکم السلام و رحمت اللہ وبرکاتہ!  اولا تو ان الفاظ اور جملوں کو لفظا و معنا دونوں سطح

سمت کعبہ اور مورتی پوجا کیا ایک ہی ہیں؟توقیر بدر القاسمی آزاد

تصویر
 السلام علیکم ایک سوال پر رہنمائی درکار ہے!  سبھی محققین کہتے ہیں کہ اسلام میں سلسلہ سند {Chain} کی کافی اہمیت ہے۔ مثلاً ہم کعبہ کی طرف دل جمعی کی خاطر اسی لئے سجدہ کرتے ہیں؛ کیونکہ سنداً معلوم ہوا کہ سیدنا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا. چاہے یہ عقلاً کیسا بھی لگے۔  لیکن اگر کوئی بت پرست یہ کہتا ہے کہ وہ بت کی پرستش بھی سند ہی کی بنیاد پر کرتا ہے،تو اس کی کیا دلیل ہوگی؟(کیا جواب ہوگا)  کیونکہ دونوں کے یہاں معاملہ تواترا continue ہوتا چلا آ رہا ہے۔ جس طرح مجھے براہِ راست کسی نبی نے کعبہ کو سجدہ کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ امت میں رائج طریقے سے معلوم ہوا۔ ویسے اگر کوئی غیرمسلم یہ دعویٰ کرے کہ کسی خدا کے اوتار ہی نے ان کے آباء و اجداد میں بت پرستی رائج کی تو اس کا کیا جواب ہوگا؟کیونکہ یہاں ہم عقلاً یہ تو ثابت نہیں کرسکتے،کہ بت کو سجدہ حرام جبکہ کعبہ کو سجدہ جائز ہے.  تو ایسے سوال کرنے والے کا کیا جواب ہوسکتا ہے؟  آپ کا بھائی جمیل انور پٹنہ  =========== وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ!  سب سے پہلے اس بات کو اپنے ذہن{Mind} میں بٹھالیں کہ یہ سوال سراسر مغالطہ {fallacy} اور فر