موبائل کی موجودگی میں نماز کا حکم :مفتی توقیر بدر القاسمی الازہری
موبائل کی موجودگی میں نماز کیوں نہیں؟ السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! مفتی صاحب مجھے ایک مسئلہ کے متعلق کچھ باتیں دریافت کرنی ہیں. ہمارے بعض دینی بھائی موبائل ساتھ میں ہو تو اسکی موجودگی میں نماز نہ ہونے کا مسئلہ بتاتے ہیں.انکے بقول موبائل شیطانی آلہ ہے.یہ ناپاک شئ ہے.نماز کے وقت اسکے ساتھ ہونے سے نماز نہیں ہوگی. تو دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا موبائل واقعی شیطانی آلہ ہے؟ کیا فی الواقع یہ نجس ہے؟ کیا اسے جیب میں رکھ کر نماز پڑھنے سے واقعی نماز نہیں ہوتی؟ ان باتوں کو لیکر شوشل میڈیا پر وقتا فوقتاً علما و عوام کے درمیان جو شور و غوغا اٹھتا رہتا ہے،اس لیکر کچھ ساتھی اتنے متشدد ہیں کہ وہ چیخ پکار بحث مباحثہ کرنے پر اتر آتے ہیں. براہ کرم آپ اس سمت درست راہنمائی فرمانے کی زحمت کریں! عین نوازش ہوگی. آپ کا دینی بھائی شعیب مظاہری سمستی پور بہار/حامد انجینئر پونا /بشیر احمد یوپی _________________ وعلیکم السلام و رحمت اللہ و برکاتہ! اصل جواب سے قبل تمہیدا و تنقیحا چند باتیں عرض ہیں. آپ جانتے ہیں کسی بھی پیش آمدہ سوال کے جواب تک رسائی مفتی چند مقدمات کو ترتیب دیکر ہی کرپاتا ہے.وہ مقدمات اصول اف