اشاعتیں

نومبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ملحدین کا اعتراض خدا پالہنار یا داروغہ؟ توقیر بدر القاسمی

تصویر
  ہمارا پالنہار  داروغہ یا کچھ اور؟ مفتی صاحب السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ! امید کہ آپ خیر و عافیت سے ہونگے!عرض مدعا یہ ہے کہ ابھی ایک ویڈیو ہمارے دوست نے بھیجا،اس میں غالباً حیدرآباد کے کسی منچ پر چند مذاہب کے دھرم گرو اور ملحدین جمع ہیں.وہ سب کس مقصد سے جمع ہویے ہیں یہ واضح نہیں ہوسکا،ہاں انکی باتوں اور سامعین کے سوال سے محسوس ہوتا ہے وہ سبھی دین دھرم اور خالق کاینات کی کمزور وکالت اور نفی{Deny}کرنے جمع ہویے ہیں. اس میں ایک شخص دین اسلام یا ممکن ہے کسی اور دیگر دھرم کا نام لیے بغیر اسے کچھ اس طرح سے ٹارگٹ کرتے ہوئے اپنی بات رکھتا ہے" آج دیکھ لیجیے جہاں جہاں دھرم ہے.مذہب ہے.وہاں غربت ہے،افلاس ہے.آپس میں مار کاٹ ہے لڑائی بھڑائی ہے.اور جہاں جہاں سائنس ہے وہاں ترقی ہے،شانتی ہے" اسکے بعد وہ کہتا ہے آخر ہم ایسے کو کیوں پوجیں جو داروغہ بنا پھرتا ہے.عبادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہتا ہے کہ جو خوش رہنے کے لیے ہماری جی حضوری چاہتا ہے.زکوٰۃ صدقات وغیرہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہتا ہے،کہ وہ ہم سے رشوت لیتا ہے.امیروں سے خوش ہوتا ہے،غریبوں کو کنارے کرتا ہے.ختنہ وغیرہ کو نشانہ اعتراض بنات