ٹیچرز ڈے (یوم اساتذہ) کی حقیقت و اصلیت:توقیر بدر القاسمی آزاد الازہری
ٹیچرز ڈے منانا شرعا کیسا ہے؟ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!عرض یہ ہے کہ ٹیچر دے منانا شرعا کیسا ہے؛جبکہ انگلش میڈیم اسکولوں کے ساتھ ساتھ اردو اسکول والے بھی ٹیچر دے مناتے ہیں اور اس کا خاص اہتمام کرتے ہیں اب یہ مدارس میں بھی آچکا ہے طلبہ اساتذہ کو اس موقع پر گفٹ کرتے ہیں اور مدارس کے بعض طلبہ بھی ٹیچر دے مناتے ہیں. بسا اوقات اس کو اسلامی و غیر اسلامی اور پھر انہیں دین موافق یا دین مخالف بناکر پیش کیا جانے لگتا ہے. ایسی صورت میں بتائیں کہ اس کی اصل شرعی حیثیت کیا ہے؟براہ کرم مدلل،مفصل جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں! فقط والسلام محمد افتخار احمد جھارکھنڈ _____________________________ وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ! مذکورہ بالا سوال کا جواب یہاں چند تنقیحات کا متقاضی ہے. اولا ڈے Day کی حقیقت اور ان ڈیز Days کی قسمیں! ثانیا ٹیچرز ڈے کی شرعی حیثیت!ثالثا مباح کا دایرہ ترک و اختیار! اصل مبحث کے آغاز سے قبل یہ بتادینا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگ اچھی طرح سے واقف ہیں کہ آج کل آیے دن کہیں نا کہیں قومی و بین اقوامی ڈیز Days کا اہتمام اور اجتماعی و انفرادی سطح پر اسکا انعق